ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلور : ایپیس کڈنی اسٹون انسٹی ٹیوٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ۔ گردے کو پنکچر کیے بغیر نکالا گیا بڑے سائز کا پتھر

منگلور : ایپیس کڈنی اسٹون انسٹی ٹیوٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ۔ گردے کو پنکچر کیے بغیر نکالا گیا بڑے سائز کا پتھر

Sun, 29 Aug 2021 20:09:08    S.O. News Service

منگلورو 29/ اگست (ایس او نیوز) منگلورو کے ایپیس کڈنی اسٹون انسٹی ٹیوٹ میں گردے کو چیرے یا اس میں سوراخ بنائے بغیر  بہت بڑے سائز کا پتھر نکالا گیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ضلع جنوبی کینرا میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

    عام طور پر گردے میں اگر 2 سینٹی میٹر سے زیادہ بڑا پتھر ہوتو اسے نکالنے کے لئے لیپرو اسکوپی کے ذریعے  گردے میں ایک یا ایک سے زائد سوراخ بنائے جاتے ہیں اور پھر پتھر نکالا جاتا ہے ۔ مگر ایپیس کڈنی انسٹی ٹیوٹ ڈائریکٹر اور سینئر ڈاکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ ان کے ہاسپٹل میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی  کا استعمال کرتے ہوئے  گردے کے بہت بڑے حصے پر پھیلا ہوا (طبی اصطلاح میں اسٹیگ ہارن کیلکولس یعنی بارہ سنگھا کے سینگ کی طرح پھیلا ہوا) ایک ایسا پتھر نکالا گیا جس کا حجم 5.5x2.5 سینٹی میٹر تھا۔ اس کے علاوہ مریض کو بھی صرف 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔

Apis Kidney Stone Institute ایک ڈے کئیر سینٹر ہے جو   مینگلور  کے فالنیر روڈ پر  میڈی سٹی کے بالمقابل  اور یونیٹی اسپتال کے قریب   واقع  ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ  گردے میں پتھری سے پریشان مریضوں کو  اس اسپتال    کے ذریعے  کافی حد تک     فائدہ پہنچ سکتا ہے۔


Share: